اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان ، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے آج (اتوار کو) اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے دفاعی سسٹم نے ’حرض‘ کے علاقے میں آر کیو -20 جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔
المسیرا ویب سائٹ کے مطابق ، یحیی ساری نے یہ بھی کہا کہ ڈرون کو تباہ کرنے کے آپریشن کو ویڈیو کیمروں سے دستاویزی شکل دی گئی ہے۔ ڈرون کو تباہ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے ہتھیار کا نام لئے بغیر انہوں نے محض یہ کہا کہ اس کارروائی میں ایک موزوں ہتھیار استعمال ہوا ہے۔
آر کیو 20 ایک ہلکا پھلکا ڈرون ہے جو ہاتھ سے اڑتا ہے۔ یہ ڈرون کیلیفورنیا کی کمپنی AeroVironment کا بنایا ہوا ہے اس کا بنیادی کام جاسوسی اور معلومات اکٹھا کرنا ہے۔
دوسری جانب ، یمن کے ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ سعودی اتحاد کے عناصر جو سعودی سرزمین سے یمن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، تین محاذوں پر یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
..............
242